• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو زندہ کردیا، ندیم عمر

پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو زندہ کردیا، ندیم عمر


پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ نے پاکستان کرکٹ کو دوبارہ زندہ کردیا، اس لیگ سے جہاں ٹیم کو نئے کھلاڑی ملے، وہیں اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہیں بھی ہموار ہوئی ہیں۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں ندیم عمر نے کہا کہ پی ایس ایل کا اصل مزہ اب آئے گا کیوں کہ سارے میچز پاکستان میں ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کی وجہ سے دنیا میں کوئٹہ، کوئٹہ کے نعرے لگتے ہیں جو کافی اچھی بات ہے۔

ایک سوال پر ندیم عمر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوا ہے اور آئندہ بھی اس لیگ سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا مکمل شیڈول

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس کے  تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: جنگ گروپ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میڈیا پارٹنر

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے 4 میچز کراچی، 3 لاہور، 2 راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی۔

تازہ ترین