• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلا سیریز،دوسرے T20 کیلئے بیٹنگ وکٹ تیار

پاکستان بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریزکادوسرامیچ آج کھیلاجائےگا


پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا، میچ کےلیے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیار کی گئی نئی وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ہوگی ۔

قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کا میلہ لگا ہوا ہے جہاں آج ایک بار پھر سے گرین شرٹس بنگال ٹائیگرز کے مدمقابل ہونگے ، میچ کےلیے شائقین کا جوش بھی دیدنی ہے۔

آج کے میچ کے بھی تقریباً تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں اور آج بھی اسٹیڈیم شائقین سے پیک ہوگا ، تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے مہمانوں کو زیر کیا تھا، پہلے بولرز نے حریف ٹیم کو 141 رنز تک محدود کیا ، پھر اوپنر احسان علی اور تجربہ کار شعیب ملک نے اپنی کلاس دکھائی جس سے پاکستان کو 5 وکٹ سے فتح حاصل ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے دوسرے میچ کےلیے ٹیم پاکستان میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ، البتہ مہمان ٹیم ایک سے دو تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین