• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ارب پتی نے نریندر مودی کے منتخب ہونے کو خطرہ قرار دے دیا

امریکی ارب پتی نے نریندر مودی کے منتخب ہونے کو خطرہ قرار دے دیا


امریکا کے ایک ارب پتی جارج سوروس نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی جیسے شخص کا منتخب ہوجانا بہت بڑی اور خطرناک بات ہے۔

جارج سوروس کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارت کو ایک قوم پرست ریاست بنادیا ہے اور بھارت کی اس راستے سے واپسی مشکل نظر آرہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس راستے پر مزید آگے بڑھتا ہوا ہی دکھائی دے رہا ہے جو ایک بہت بڑی اور خطرناک چیز ہے۔

جارج سوروس کا کہنا تھا کہ وہاں نریندر مودی جیسا شخص منتخب ہو کر آگیا، جس نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر پابندیاں لگا کر انہیں مفلوج کردیا ہے جو ایک نیم خودمختار مسلم علاقہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں کروڑوں مسلمانوں کو شہریت سے محروم کیے جانے کا خطرہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی جریدے کے سرورق کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیا، جس میں واضح سوال اٹھایا گیا تھا کہ کیا نریندر مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے سے دوچار کر رہے ہیں؟

تازہ ترین