• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش کی وجہ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس تاخیر کا شکار

لاہور میں مطلع ابرآلود، بوندا باندی بھی ہوئی


پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بارش اور میچ خراب موسم کے باعث اب تک شروع نہ ہو سکا، گراؤنڈ اسٹاف میدان کو کھیل کے قابل بنانے کے لیے مصروف ہے۔

تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس پاکستانی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے ہونا تھا لیکن موسم نے تاحال اس کی بھی اجازت نہیں دی ہے۔

لاہور میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کے باعث قذافی اسٹیڈیم کی پچ اور اسکوائر کو کور سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔

گراؤنڈ اسٹاف میدان کو کھیل کے قابل بنانے کےلیے کام میں مصروف ہے ، اگر مزید بارش ہوئی اور میچ نہ ہو سکا تو اس صورت میں بھی پاکستان کی آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رہے گی ۔

تازہ ترین