• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ملاقات نہیں کراچی کے مسائل کا حل اہم ہے، سبزواری

وزیراعظم سے ملاقات نہیں کراچی کے مسائل کا حل اہم ہے، سبزواری


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات سے زیادہ اہم کراچی کے مسائل کا حل ہے۔

ایک بیان میں فیصل سبزواری نے انکشاف کیا کہ کل تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیو ایم قیادت سے استفسار  کیا تھا کہ کیا وزیراعظم سے ملاقات کا وقت طے کیا جائے؟

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی قیادت کو جواب دیا تھا کہ ہماری کوئی ناراضی نہیں جب معاملات حل کی طرف جائیں گے ،ملاقات کرلیں گے۔

حکمران اتحاد میں شامل ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے پہلے کابینہ اجلاس کے بائیکاٹ اور پھر وفاقی وزارت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کے اعلان کے بعد سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور ایم کیو ایم قیادت کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں،جن میں سے دو کراچی اور اسلام آباد میں ہوا۔

اسلام آباد ہونے والی آخری مذاکراتی میٹنگ کے دوران طے پایا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کی ملاقات وزیراعظم سے کروائی جائے گی۔

تازہ ترین