• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک غلط سمت میں جا رہا ہے، کاروباری اداروں کے 60 فیصد افراد کی رائے

ملک غلط سمت میں جا رہا ہے، کاروباری اداروں کے 60 فیصد افراد کی رائے


گیلپ پاکستان کے تازہ سروے میں کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے 60 فیصد افراد نے کہا ہے کہ ملک غلط سمت میں جارہا ہے۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں کاروباری اداروں سے تعلق رکھنے والے 433 افراد سے سوال کئے گئے۔

ملک کی سمت سے متعلق پوچھے گئے سوال میں 37فیصد نے اسے درست راستے پر گامزن قرار دیا جبکہ 3فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔

سروے میں پوچھا گیا کہ اگلے 12 ماہ میں آپ اپنے کاروبار کو کیسا دیکھ رہے ہیں ؟

اس کے جواب میں 43فیصد افراد نے کہا کہ اگلے 12ماہ میں صورتحال بہتر ہوگی جبکہ 36فیصد نے خیال ظاہر کیا کہ اگلا سال پہلے سال بھی بدتر ہوگا ،اس سوال پر 16فیصد نے کہاکہ اگلا سال بھی ایسا ہی رہے گا ۔

سروے میں پوچھا گیا کہ کاروبار کو کن چیزوں سے نقصان پہنچ رہا ہے،جن کا حل حکومت کو نکالنا چاہیے؟

اس پر 22فیصد نے جواب دیا کہ مہنگائی سے کاروبار کو نقصان پہنچ جارہا ہے ، 19فیصد نے ٹیکسوں اور 11فیصد نے درآمدو برآمد کے معاملات کو ذمے دار قرار دیاجبکہ 4فیصد نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور 4 فیصد کرپشن کو بنیادی وجہ قرار دیا۔

سروے میں سوال کیا گیا کہ کاروباری اداروں کو کس چیز سے سب سے زیادہ اثر پڑا ہے؟

جواب میں 49فیصد افراد نے ملک کی بگڑتی ہوئی معیشت ،14فیصد نے حکومت کے عدم تعاون کا شکوہ اور 9فیصد نے قابل اعتماد ملازمین کی عدم دستیابی کا ذکر کیا۔

تازہ ترین