• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہان مملکت نے غیر ملکی دوروں پر اربوں کے اخراجات کیے، ذرائع

سربراہان مملکت نے غیر ملکی دوروں پر اربوں کے اخراجات کیے، ذرائع


پاکستانی سربراہان مملکت نے 2008 تا 2018 کی ایک دہائی کے دوران غیر ملکی دوروں پر اربوں روپے کے اخراجات کیے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے غیر ملکی دوروں کے دوران غیر ضروری اخراجات کرنے والے سابق سربراہان مملکت سے رقوم واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے تمام وزارتوں اور ڈویژن کو اہم ہدایات دے دی گئیں۔

وفاقی حکومت نے سابق سربراہان مملکت اور ان کی فیملیز کے علاج معالجے پر اٹھنے والی رقوم واپس لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 6 سربراہان مملکت کے بیرونی دوروں پر 4 ارب 47 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ غیر ملکی دورے سابق صدر آصف علی زردری نے کیے، جن کی تعداد 134 ہے بطور وزیراعظم نواز شریف نے 92 دوروں پر ایک ارب 83 کروڑ روپے خرچ کیے۔

تازہ ترین