• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل کی 500 والی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئیں


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچز کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کے بعد اب لاہور سمیت پاکستان کے تمام کوریئر سینٹرز پر ملنے لگے تاہم خریداری سے قبل آن لائن ہی پی ایس ایل فائنل کی پانچ سو والی تمام ٹکٹس فروخت ہو گئیں۔

شائقین کرکٹ تیز بارش میں بھی انتہائی پر جوش ہیں، لائنوں میں لگے اپنے اور اپنے اہل خانہ کے لیے ٹکٹس خریدنے کے لیے جوق در جوق آرہے ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی خریداری کا آن لائن سلسلہ 20 جنوری سے شروع ہوا، تاہم اس کے بعد اب لاہور سمیت مختلف شہروں کے کورئیر سینٹرز پر ٹکٹوں کی خریداری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں 250 سے لے لیکر 6000 تک مختلف قیمتوں کے ٹکٹ دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا مکمل شیڈول

شائقین کرکٹ تیز بارش کے باوجود ٹکٹس خریدنے پہنچ گئے، جس کے بعد کورئیر سینٹرز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔

لاہور کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں اس مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہورہے ہیں اور وہ لاہور قلندرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہونے والے ان تمام میچز کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش قابل دید ہے جبکہ ان کو اس بات کی بھی خوشی کہ اس بار پی ایس ایل کا فائنل بھی لاہور میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کا سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل فائنل کی 500 والی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئیں
پاکستان سپر لیگ 2020 کا مکمل شیڈول

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین