• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل: کراچی میں افتتاحی تقریب کے سستے ٹکٹ نایاب

پی ایس ایل: کراچی میں افتتاحی تقریب کے سستے ٹکٹ نایاب


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے میچوں کے ٹکٹس کی فروخت سینٹرز پر شروع ہوگئی، کراچی میں افتتاحی تقریب کے سستے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی نایاب ہوگئے۔

پی ایس ایل فائیو کا میلہ کراچی سمیت چارشہروں میں 20فروری سے22مارچ تک سجے گا، جس کے لیے نجی کوریئرکمپنی کی 110 مخصوص برانچزسے ٹکٹس دستیاب ہیں۔ کراچی میں سب سےزیادہ 26مراکزسے ٹکٹس فروخت کیےجارہے ہیں۔

پی ایس ایل ٹکٹوں کی فروخت میں کراچی والوں کی نظر افتتاحی تقریب پر ہے، جہاں افتتاحی تقریب کے سستے ٹکٹس نایاب ہوگئے ہیں۔ آدھے گھنٹے میں ہی ایک ہزار اور ڈھائی ہزار والے ٹکٹس ختم ہوگئے، اب صرف چاراورچھ ہزاروالے چند سوٹکٹس دستیاب ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کراچی میں ایلی مینٹرز راؤنڈ کے ٹکٹس پر بھی زورہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان سپر لیگ 2020 کا مکمل شیڈول

ٹکٹس صبح9سےشام 7بجےتک دستیاب ہوں گے، ایک شناختی کارڈ پرزیادہ سےزیادہ 7ٹکٹس دستیاب ہیں، کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250 جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 6ہزارروپے ہے۔

آن لائن خریدے جانے والے ٹکٹس کی فراہمی یکم فروری سے شروع ہو گی۔ یکم فروری سے ہی آن لائن ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کابھی آغاز ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کا سیزن فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام 34 میچز ملک کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین