• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مسٹر کُول‘‘ راجر فیڈرر کو غصہ آگیا


ٹینس کی دنیا میں ’’مسٹرکُول‘‘ کے نام سے مشہور راجر فیڈرر کا آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل کے دوران ضبط جواب دے گیا، غیر معروف کھلاڑی سینڈرین سے مسلسل دو سیٹ ہارنے کے بعد غصے میں نازیبا الفاظ کہہ ڈالے، لائن ویمن نے نوٹس لیتے ہوئے میچ ریفری سے شکایت کردی۔

آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں بیس مرتبہ کے گرینڈ سلیم فاتح سوئس اسٹار راجر فیڈرر کا مقابلہ غیر معروف کھلاڑی سینڈرین سے تھا، پہلا سیٹ تو فیڈرر چھ۔تین سے باآسانی جیت گئے، دوسرے سیٹ میں سینڈرین نے کامیابی حاصل کی۔

’’مسٹر کُول‘‘ راجر فیڈرر کو غصہ آگیا
راجر فیڈرر اور سربین چیئر امپائر کے درمیان بحث و تکرار کا ایک منظر

تیسرے سیٹ میں جب مقابلہ دو۔صفر ہواتو فیڈرر کا ضبط جواب دے گیا اور اُنہوں نے غصے کی حالت میں اپنے آپ کے لیے جرمن میں نازیبا الفاظ استعمال کرڈالےجسے وہاں موجود لائن ویمن نے بھی سن لیا اور فیڈرر کی شکایت میچ ریفری سے کردی۔

میچ ریفری نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ روکا اور فیڈرر کو تنبیہ کی، فیڈرر نے بجائے اپنی غلطی ماننے کے ریفری سے مزید بحث کی اور یہ ظاہر کیا کہ اُنہوں نے نازیبا الفاظ ادا نہیں کیے مگر ریفری بضد رہیں کہ فیڈرر نے ایسا کہا ہے۔

کچھ وقت کےبعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو فیڈررنے حریف کھلاڑی کو مات دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کے بعد فیڈررنے پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ اُنہوں نے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے۔

تازہ ترین