• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقاریر کیس :وسیم اختر ، قمر منصور کی ضمانت میں توسیع

Karachi Atc Extended Bail Of Waseem And Mansoor
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر اور قمر منصور کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی جبکہ ایم کیو ایم قائد سمیت مفرور ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

اشتعال انگیز تقریرسے متعلق کیس کی سماعت پر ایم کیو ایم کے نامزد مئیر وسیم اختر اور رہنما قمر منصور عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پرتفتیشی افسر نےمفرور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئےملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید مہلت طلب کرلی۔

عدالت نے ایم کیو ایم قائد اور رہنما فاروق ستار سمیت 20 سے زائد مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ جبکہ وسیم اختر اور قمر منصور کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 16اپریل تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین