• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کی قیمت ہم سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ،ناصر جنجوعہ

Pakistanno One Knows The Price Of Peace Except Pakistan
مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے روس کو نہیں کہا تھاکہ افغانستان کو فتح کرو،عالمی امن کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں،ہم سے زیادہ امن کی قیمت کوئی نہیں جانتا۔

اسلام آباد میں عالمی امن کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اور افغانستان کے لوگوں کو جنگ پر مجبور کیا گیا، مسلم دنیا میں جاری جنگ کی آگ بجھانا ہوگی،بھارت اور پاکستان جوہری طاقتیں ہیں،انہیں امن کیلئے سرمایہ کاری کرنا ہو گی ۔

مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی طاقتیں مخاصمت کے بجائے مفاہمت کا راستہ اپنائیں، دفاعی و جوہری امور پر پاکستان کےساتھ امتیازی سلوک ختم کیا جائے، دوایٹمی طاقتوں کےدرمیان جھگڑا انہیں کہیں کانہ چھوڑے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین کےخلاف مخصوص منفی سوچ نے بھارت کو مغرب کی محبت کا حقدار ٹھہرایا، بھارت کی دفاعی قوت اور جوہری طاقت میں حد درجہ اضافہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

مشیر قومی سلامتی کا کہناتھاکہ ہمیں جھگڑے آئندہ نسلوں پرچھوڑنے کے بجائے آج خودحل کرناہوں گے کیونکہ دوایٹمی طاقتیں ہمیشہ کیلئےدشمن نہیں رہ سکتیں ۔

انہوں نے کہا کہ روس کیخلاف جنگ لڑنے کیلئےجہاد کےاسلامی نظریے کاغلط استعمال کیاگیا ، ہزاروں مدارس قائم کرنے کیلئے منوں کےحساب سے پیسہ دیاگیااورمولوی جو آج ہمارے لیے ایک ڈروانا خواب ہے اسے قیادت سونپ دی گئی ۔
تازہ ترین