• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت خانم کے چندے کو پراپرٹی پر لگایا گیا، پرویز رشید

Imran Khan Shaukat Khanum Donations Made Property Pervez Rasheed
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ عوام کےشوکت خانم کیلئے دیے گئے پیسے کو پراپرٹی پر لگایا گیا، عمران خان نے خود آف شور کمپنیاں ایجاد کیں، شوکت خانم میموریل کو 18 ملین ڈالر کا نقصان ہواشوکت خانم کی آڈٹ رپورٹس بھی جعلی ہیں،ن لیگ تحریک انصاف کے آف شور کمپنیوں کا ریکارڈ سامنے لے آئی۔

مسلم لیگ(ن)کے رہ نماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو معلوم ہے جو وہ کہتے ہیں جھوٹ اور جوہم کہتے ہیں وہ سچ ہوتا ہے،عمران خان نے بے قاعدگیوں اور حقائق کے انکشافات کا کوئی جواب نہیں دیا،شوکت خانم اسپتال سے متعلق نئے حقائق سامنے آئے ہیں، ان کی جانب سے شوکت خانم اور بنی گالا سے متعلق الزامات کا جواب نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فخر سے کہہ سکتاہوں آج تک ہم پر جتنے الزام لگے وہ غلط ثابت ہوئے ،ہم نے کسی کے بارے میں بات کی تو وہ اسے غلط ثابت نہیں کر سکا،ہم پر کسی نے پاور پروجیکٹ کا الزام لگایا تو آڈٹ رپورٹ کرادی گئی،ہماری پارٹی کے اندر بھی احتساب کا نظام قائم ہے، حکومت میں آنے سے پہلے اور بعدمیں بھی غلط الزامات لگانےوالوں پرسوالات اٹھائے۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ الزامات لگانےوالوں پراٹھنےوالےسوالات کےجوابات آج تک نہیں ملے،عمران خان نےآج تک شوکت خانم سمیت دیگرسوالوں کےجواب نہیں دیے،وہ جانتے ہیں کہ وہ غلط بیانی کرتے ہیں، ہم پر آف شور کمپنیوں کے دھندے کا الزام لگایا گیا،شوکت خانم کیلئے دیے گئے عوام کے پیسے کو پراپرٹی پر لگایا گیا، شوکت خانم کیلئے دیے گئے عوام کے پیسے کو پراپرٹی پر لگایا گیا،مجھے بتایاجائےکہ پاناما لیکس میں نوازشریف کےبارے میں کیاکچھ لکھاہے؟

ان کا کہنا تھا کہ حسین نوازاور حسن نوازسےمتعلق الزامات وزیراعظم پر لگادیے گئے،نوازشریف وزیراعظم ہیں جب الزامات ان پرلگیں گےتو اس کا جواب تو دیں گے،عمران خان نے کہا تھا کہ وہ گھر بیچ کر شوکت خانم کا نقصان پورا کریں گے،پاناما لیکس میں کہا ں لکھا ہے کہ نوازشریف کے بچوں نے کوئی غلط کام کیا ہے، مجھے بتایا جائے پاناما پیپرز میں حسین، حسن، مریم یا نوازشریف کے خلاف کوئی لفظ لکھا ہو؟پاناما پیپرز میں پاکستانیوں پر الزامات نہیں لگائے گئے معلومات دی گئی ہیں،پاناما لیکس سے متعلق جھوٹ بولا گیا، ہمارا دامن صاف ہے اس لیے کمیشن بنادیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کے پی کے میں درختوں کی خریدوفروخت میں گھپلے ہوئے، کیا عمران خان میں جرأت ہے اس سے متعلق کوئی کمیشن بنادیں، دامن صاف ہے اس لیے میڈیا کے سامنے بیٹھ جاتے ہیں، ہم دستاویزات دکھارہےہیں ان لوگوں کےساتھ بھارتی بھی کام کر رہے ہیں، عمران خان بتائیں بیرون ملک چندے کی سرمایہ کاری میں بھارتی کیوں ہیں ؟
تازہ ترین