• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاقب جاوید کا کوچ کیلئے درخواست دینے سے انکار

Aqib Javed Refused To Apply For The Coach
کرکٹر عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کیلئے درخواست دینے سے انکار کردیا ہے۔عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کوچ کے انتخاب کے لیے بنائی گئی پی سی بی کی کمیٹی پر اعتماد نہیں۔

ان کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ کوچ کا انتخاب کرنے والی کمیٹی پہلے ہی غیر ملکی کوچ کے حق میں ہے،غیر ملکی کوچ کو تو پاکستان کے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کا پتا ہی نہیں ہوتا،وہ تو چار، پانچ سینئر کھلاڑیوں کو ہاتھ میں لے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کوچ کے لیے درخواست دے کر کسی کو بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا، تاہم بورڈ نے کوچنگ کے لیے مرضی معلوم کی تھی اس لیے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے تیار ہوں۔
تازہ ترین