• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس پر قومی اسمبلی میں گرماگرم بحث

Panama Leaks Issue Hot Issue In Pakistan Parliament
پاناما لیکس پر قومی اسمبلی میں گرماگرم بحث ہوئی، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کنٹینر پر تھے تو کہا گیا پارلیمنٹ میں آئیں، اب یہاں بھی بات نہ سنی گئی تو دوبارہ سڑکوں پر آئیں گے جبکہ شازیہ مری کہتی ہیں حکومت ہمیں سپریم کورٹ جانےکا مشورہ نہ دے،پیپلزپارٹی کے وزیراعظم نےعدالت کے حکم پرکرسی چھوڑدی تھی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتےہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کا پاناما لیکس پرتحقیقات کا مقصد کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ کمیشن کا بننا تو طے ہوچکا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ایسا کمیشن بنایاجائے جس پر حکومت اور اپوزيشن سب مطمئن ہوں ۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازيہ مری نےقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر وزیراعظم خود کواحتساب کے لیے پیش کرتےتو دنیا میں مثال قائم ہوتی کہ جہاں پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن ہورہا ہے وہاں کرپشن کے خلاف بھی کارروائیاں ہورہی ہیں ۔

شازيہ مری کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کو طعنے دیئے جاتےہیں لیکن اسی کی بدولت آج نوازشریف تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں ، پاناما لیکس اپوزیشن کا نہیں عالمی مسئلہ ہے ۔
تازہ ترین