• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلزلہ کے بعد مٹی کا تودہ کار پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق

One Dead As Landslides Over Car After Earthquake
زلزلے کے باعث کراکڑ میں مٹی کا تودہ کار پر گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ہےجب کہ بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دو زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال لایا گیا ۔

زلزلے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،پی ڈی ایم اے کے مطابق ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں اور رہنمائی کیلئے کنڑول روم قائم کردیا گیا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سوات اور بونیر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔اس وقت پشاور شہر کے تینوں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

واضح رہے کہ زلزلہ پیما مرکزکے مطابق آج آنے والے زلزلہ کی شدت 1.7ریکارڈ کی گئی جب کہ ا س کی گہرائی 236 کلو میٹر زیر زمین تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندو کش ریجن افغانستان میں تھا، زلزلے کے جھٹکے آٹھ سے دس سیکنڈ تک محسوس کیئے گئے تھے۔
تازہ ترین