• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

24 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ تو ہوگا، عمران خان

Public Gathring On 24th April Will Be Held In Islamabad Imran
24 اپریل کو اسلام آباد میں پارٹی کا جشن ہے، یہ جلسہ ہوگا جس میں کارکن آئیں گے، حکومت کو جلسے کی اجازت دے دینی چاہیے، کیوں کہ جلسہ تو ہوگا۔

عمران خان نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگلے الیکشن میں مصطفیٰ کمال کے ساتھ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے میری ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کرتے، ایسا صرف مسلم لیگ ن والے کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ جمائما کے بھائی کو لندن میں میئر کا الیکشن لڑنے کا مشورہ میں نے دیا۔

حامد میر نے سوال کیا کہ کیا آپ ایک پاکستانی کے مقابلے میں زیک گولڈ اسمتھ کو سپورٹ کررہے ہیں،تو عمران خان نے جواب دیا کہ جب ایک شخص کو سیاست میں آنے کا مشورہ ہی میں نے دیا تو میں کیوں اسے سپورٹ نہ کروں؟
تازہ ترین