• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او آئی سی کا 13واں سربراہ اجلاس استنبول میں شروع

Islamic Summit Starts In Istanbul
اسلامی تعاون تنظیم کا 2روزہ سربراہ اجلاس ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔

او آئی سی کے 13ویں سربراہ اجلاس میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ایرانی صدر حسن روحانی سمیت دیگر رکن ممالک کے سربراہ اور رہنما بھی موجود ہیں۔

اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ فلسطین، شام اور یمن کا بحران سرفہرست ہے جبکہ خطے کی ترقی اور مسلم امہ کو درپیش مسائل پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس سے قبل ترک صدر طیب اردوان اور صدر ممنون حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے مسلم اُمہ کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
تازہ ترین