• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ : پولیس و حساس اداروں کا آپریشن، 4ملزمان گرفتار

Police And Intelligence Agencies Arrested 4 In Operation At Muzaffargarh
چھوٹو گینگ کیخلاف آرمی آپریشن کے بعدمظفرگڑھ میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ آپریشن کے بعد چھوٹو گینگ کے ماسٹر مائنڈ کے رشتہ دارسمیت4سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کےمطابق گرفتار افراد میں سے ایک شخص چھوٹو گینگ کے ماسٹر مائنڈ کا قریبی رشتہ دارخالد کجلانی بھی ہے۔ جس کی شادی کچھ سال قبل مظفرگڑھ کے علاقے خانگڑھ میں ہوئی تھی۔

آپریشن کے دوران خالد کجلانی نے خانگڑھ میں اپنے سالے ارشد سے رابطہ کیا، تو پولیس نے کال ٹریس کرلی جس کی بنیاد پر پولیس نے خالد کجلانی کے سالے ارشد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ارشد سے ہونے والی تفتیش کے بعد چھوٹو گینگ کے مزید سہولت کاروں کی گرفتاریاں عمل میں آسکتی ہیں۔
تازہ ترین