• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Us President Obama Income Tax Returns Released
امریکا کےصدراوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے گزشتہ سال 81 ہزار ڈالر سے زائد ٹیکس ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر باراک اوباما کے انکم ٹیکس گوشوارے جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق صدر اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل نے سال 2015ءکے لیے 81 ہزار 472ڈالر انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔

انہوں نے اپنی 4 لاکھ 36ہزار ڈالر کی سالانہ آمدنی پر ساڑھے 18اعشاریہ 7 فیصد کی شرح سے یہ ٹیکس دیا۔

ٹیکس گوشواروں کے مطابق صدر اوباما اور مشیل اوباما نے الینوائے میں 16 ہزار ڈالر ریاستی انکم ٹیکس بھی ادا کیا جبکہ مختلف فلاحی اداروں کو 64 ہزار ڈالر امداد کی مد میں بھی دیئے۔
تازہ ترین