• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Aqib Javed Resigns From Uae Coaching
سابق فاسٹ بولر عاقب جاویدنے یو اے ای کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔عاقب جاوید لاہور قلندر کے ساتھ بطور ٹیم ڈائریکٹر کام کریں گے ۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا تھاکہ وہ ساڑھے 4سال یو اے ای کے ساتھ کوچ کی حیثیت سے منسلک رہے ۔جس کا مقصد ہیڈ کوچ کی حیثیت سے تجربہ حاصل کرنا تھا۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ وہ اب پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر کے ساتھ بطور ٹیم ڈائریکٹر کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندر کے ساتھ کام کرنے میں نئے چیلنجز درپیش ہوںگے اس وجہ سے یہ آفر قبول کی ہے۔
تازہ ترین