• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sikhs Leaves For India
بیساکھی میلےمیں شرکت کیلئےبھارت سےآئے2 ہزارسےزائد سکھ یاتری بھارت روانہ ہوگئے۔ یاتریوں کاکہناہےکہ پاکستان میں ملنے والے پیار اور محبت کو وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے۔

یاتریوں نے دس روز پاکستان میں گزارے جس کے بعد وہ لاہور ریلوے اسٹیشن سےخصوصی ٹرینوں کےذریعے واہگہ کےلئے روانہ ہوگئے۔

سکھ یاتریوں نےاپنے دورے میںبیساکھی میلے میں شرکت کےعلاوہ حسن ابدال،ننکانہ صاحب،نارووال اورسچا سودا سمیت دیگر مقدس مقامات پر متھا ٹیکی کی رسم ادا کی ۔

واپسی پر سکھ یاتری بہت خوش دکھائی دے رہے تھے،ان کاکہناہے کہ پاکستان میں بہت پیار ملا،پاکستان خصوصاً لاہور کے شہری بہت مہمان نواز ہیں،انہیں یہاں اپنائیت کا احساس ہوا۔

سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ سکھوں کےمذہبی مقامات کی جس طرح شاندار دیکھ بھال کی جا رہی ہے اس پر وہ حکومتِ پاکستان کے مشکور ہیں۔
تازہ ترین