• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوبصورت مردوں سے بچو ، چین کی’ خطرناک محبت‘ مہم

Chinas Dangerous Love Campaign
چین کی ایک ضلعی حکومت نے خواتین ملازمین کو خوبصورت مردوں پہ بھروسہ نہ کرنے کی تنبہیہ جاری کی ہے اورخبردار کیا ہےکہ یہ مردغیر ملکی جاسوس بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس سلسلے میںچینی حکومت کی جانب سے’’ خطرناک محبت ‘‘کے نام سے پوسٹرز جاری کیے گئےہیںجس میں ریاست کی سلامتی کے حوالے سےعوامی شعور بیدار کیا گیا ہے ۔

پوسٹر میں تصاویر کی مدد سےخواتین ملازمین کو خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی سنہری بالوں والا خوبصورت مرد ان سے اظہار محبت کرے تو ان سے دور رہیں۔

بظاہرخوبصورت دکھنے والے مرد غیر ملکی ایجنٹ بھی ثابت ہو سکتے ہیں اور چینی عورتوں کو محبت کا جھانسا دے کر اہم دستاویزات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ مرد ملک میں سیّاح کا روپ دھار کر ملک میں داخل ہو سکتے ہیں اور مقامی خواتین کو پھول اور تحفے تحائف دے کر محبت کا اظہار کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین