• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس: پاکستانی نژاد امریکی نے بیوی کو قتل کر دیا

Man Kills Wife In Texas
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں 40سالہ پاکستانی نژاد امریکی نے گھریلو تنازع پر اپنی 30سالہ بیوی کوگولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

امریکا میں موجود جنگ کے نمائندے زاہداختر خانزادہ کے مطابق مقامی پولیس نے40سالہ غفران ظفر کو اپنی 30سالہ بیوی اسماء ظفر کے قتل کے الزام میں گرفتار کر کے4بچوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، بچوں کی عمریں دو سال سے11کے درمیان ہیں جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

ٖغفران کا تعلق کراچی جبکہ مقتولہ بیوی اسماء کا تعلق حیدر آباد سے تھا۔اطلاعات کے مطابق چند ماہ قبل غفران ظفر اور اس کی بیوی اسماء نے العزیزہ کے نام سے ریسٹورینٹ کھولا تھا جس میں اسماء انتہائی محنت سے ہوٹل چلارہی تھیں۔

مقتولہ اسماء ظفر کومسلم قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیاہے۔واضح رہے کہ امریکا میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کا یہ چند ماہ میں تیسرابڑا واقعہ ہے،واقعے سے مسلم کمیونٹی خاص طور پر پاکستانی کمیونٹی میںدکھ اور افسوس کی فضاء پائی جا تی ہے۔
تازہ ترین