• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل باڈیز اختیارات پر مزید تاخیر نہ کی جائے: وسیم اختر

No Delay On Local Bodies Powers Waseem Akhtar
کراچی میں ایم کیوایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کا کہناہے کہ لوکل باڈیز کے اختیارات سے متعلق تاخیر نہ کی جائے اور 60روز میں کام مکمل کرکے اختیارات کی منتقلی کا عمل ممکن بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل باڈیز کے اختیارات سے متعلق الیکشن کمیشن نے تمام کارروائی مکمل کرکے سندھ حکومت کو آگاہ کردیا ہے، اب سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترمیم سےمتعلق سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فیصلہ کرے۔

ایم کیوایم کے نامزد مئیر وسیم اختر نے صوبائی الیکشن کمشنر سے الیکشن کمیشن کے دفتر میں ملاقات کی اور لوکل باڈیز کے اختیارات کی سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں منتقلی کے حوالے سے گفتگو کی ۔

اس موقع پر وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے صوبائی الیکشن کمشنر سے گذارش کی ہے کہ لوکل باڈیز کے اختیارات سے متعلق تاخیر نہ کی جائے اور 60روز میں کام مکمل کرکے اختیارات کی منتقلی کا عمل ممکن بنایا جائے۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ سندھ حکومت اسمبلی کے اجلاس طلب کرکے لوکل باڈیزسے متعلق قانون میں 18اے کی ترمیم کا فیصلہ کریگی۔
تازہ ترین