بھارتی پنجاب میں دلت لڑکی سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے تاہم زیادتی کرنے والے ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر مکھتسر میں ایک شخص نے اپنے گاؤں کی لڑکی کو اس کے دفتر سے اغوا کیا اور اپنے فارم ہائوس میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
لڑکی کے اغوا ءکا منظر ایک دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں محفوظ ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی مدد کیلئے پکارتی رہی لیکن کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا جبکہ اس کے دفتر کے ساتھی بھی دفتر چھوڑکر بھاگ گئے۔
لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم نے آج خود کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔