• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب وسندھ میں مبینہ پولیس مقابلے، 4ڈاکو ہلاک اور18ملزمان گرفتار

Encounter Punjab And Sindh Kill 4 Bandits And Arrested 18 Suspects
پنجاب اورسندھ میں پولیس نے3 مبینہ مقابلوں میں4 ڈاکوہلاک کردیے۔ بہاولپورمیں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 18 اشتہاری ملزمان گرفتار بھی کیے ۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع قصورمیں پکی حویلی کے نزدیک ہونے والے مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا ،جبکہ 3 ڈاکو فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو لیاقت عرف لیاقوکئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

بہاولنگرکےعلاقےتھانا فقیر والی میں ہونےوالے مبینہ پولیس مقابلےمیں2 ڈاکوہلاک اور2 فرارہوگئے۔سندھ کےضلع نواب شاہ میں دولت پور بائی پاس پرہوئے پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ماراگیا۔

دوسری جانب بہاولپورپولیس نےسرچ آپریشن کے دوران 18 اشتہاری ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا ہے۔
تازہ ترین