• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس ؛کمیشن کا قیام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

Panama Leaks The Commission Will Challenge In The Supreme Court Lahore Registry
پاناما لیکس کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے اعلان کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔

وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں نکتہ اٹھایا ہےکہ پاناما لیکس کے انکشافات کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرانا بے سود ہے۔

پاناما لیکس ایک سیاسی معاملہ ہے جس کی تحقیقات پارلیمانی کمیشن کے ذریعے کرائی جانی چاہئیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل نہ دے اور پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے پاناما لیکس کے انکشافات کی تحقیقات کرانے کا حکم جاری کرے۔
تازہ ترین