• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: جھونپڑی میں آتشزدگی، 5 بچے اور خاتون جاں بحق

6 Killed In Hut Blaze In Muzaffargarh
مظفر گڑھ میں جھونپڑی میں آگ لگنےسے پانچ بچوں اور خاتون سمیت ایک خاندان کے6 افراد جھلس کر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

مظفر گڑھ کے علاقہ سناواں میں جھونپڑی میں آگ لگ گئی ، جس سے جھونپڑی میں موجود 5 بچے اور ایک خاتون موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کی امدادی ٹیم نے نکال لیا۔

آگ پر قابو پا لیاگیا ہے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جونپڑی میں موجود لوگ سرکنڈوں سے چکیں بنانے کا کام کر رہے تھے اور اس دوران سگریٹ پی رہے تھے ،جلتی ہوئی سگریٹ گر گئی جس سے آگ بھڑک اٹھی اور فوری طور پر پھیل گئی ۔

جاں بحق بچوں اور خاتون کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
تازہ ترین