• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیکس والوں کو امریکا، برطانیہ اور پاناما میں بھی پناہ نہیں ملے گی،سراج

Leakers Will Not Find Refuge In The Us Uk And Panama Siraj Ul Haq
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس والوں کو امریکا، برطانیہ اور پاناما میں بھی پناہ نہیں ملے گی، قومی دولت لوٹنے والوں کا ہر جگہ تعاقب کریں گے۔

ا ن خیالات کا اظہار سراج الحق نے شیخوپورہ میں بھٹہ مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے مزدوروں کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد شرکا ء سے خطاب میں کیا۔

انکا کہنا تھا کہ لٹیروں سے جب بھی مسروقہ مال برآمد کرنے کی بات ہوتی ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہونے کی آوازیں سنائی دینے لگتی ہیں، ہم جمہوریت کے نہیں کرپشن اور لوٹ مار کے خلاف ہیں، چیف جسٹس ملک کو بحران سے نکالنےکےلیے کمیشن کی سربراہی قبول کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ اپوزیشن میں بیٹھے غریبوں کے بڑے بڑے ہمدرد وں کی بھی پاناما میں آف شور کمپنیاں ہیں، حکمرانوں کے ساتھ انہیں بھی حساب دینا ہوگا۔
تازہ ترین