• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن اکٹھی ہوگئی

Opposition Together Has Panama Leaks
پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے اپوزیشن اکٹھی ہوگئی، اس حوالے سے حزب اختلاف کا اسلام آباد میں آج اجلاس ہوگا، جس میں پی ٹی آئی اورپی پی ساتھ بیٹھے گی۔

10 سے زائد جماعتیں ساتھ بیٹھیں گی، جو ضابطہ کار پرمشورہ کریں گی ۔دوسری جانب بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی مشاورتی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کے تیار کردہ ٹی او آرز کی منظوری دے دی،جبکہ پاناما لیکس پر تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بھی پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی ہے،پی پی اور پی ٹی آئی میں وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر اختلافات ہیں۔
تازہ ترین