• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لڑکے کی پھندا لگی لاش برآمد،مقابلے میں ڈاکو ہلاک

Lahore Boy Dead Body Found Dacoits Killed In Encounter
لاہورکے علاقے کاہنہ میں ایک خالی پلاٹ سے 14 سال کے لڑکے کی پھندا لگی لاش ملی ہے ، مصری شاہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کاہنہ نو کے رہائشی 14سال کےعباس کی لاش خالی پلاٹ میں ایک درخت سےلٹک ہی تھی ،مقامی افراد کی اطلاع پرپولیس نےلاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجو اکر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔بتایا گیا ہےکہ عباس قالینوں کی فیکٹری میں ملازم تھا۔

پولیس کے مطابق دو ڈاکوشاد باغ کے علاقے میں ایک شہری سے ورادات کے بعد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے اور مصری شاہ میں پولیس اہلکاروں نے مشکوک سمجھ کر انھیں رکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہوگیا، ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین