• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ میں خودسوزی کرنے والی خاتون دم توڑ گئی

Muzafargarh Self Immolation Women Died
مظفرگڑھ میں گزشتہ روز شوہر کی دوسری شادی کی دھمکی پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔

تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میرہزار میں گزشتہ روزخود پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی شاہین بی بی نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئی،خاتون اپنے شوہر کریم بخش کی دوسری شادی کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ تھی۔

شاہین بی بی کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس تھانہ بیٹ میرہزار نے مرنے والی خاتون کی بہن کی مدعیت میں شوہر اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
تازہ ترین