• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Clarifications From Pakistanis Named In Panama Papers
پاناما لیکس میں جن پاکستانی شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں ان کی جانب سے وضاحت کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ یہ وضاحتیں ذیل میں پیش کی جارہی ہیں۔


٭....پاناما پیپرز میں میرا نام نہیں، والدہ کی کمپنی قانونی ہے ، شرمین عبید

شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ پاناما پیپر میں ان کا نام شامل نہیں ، اس سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بھی غلط ہیںاور ان کی والدہ کی آف شور کمپنی قانونی ہے۔پاناما لیکس کی دوسری قسط میں آسکر یافتہ شرمین عبید چنائے کی والدہ کا نام بھی شامل ہے ،اس پر شرمین کا کہنا تھا کہ وہ آئی سی آئی جے اور ان کی قابل تعریف کوششوں کی مکمل حمایت کرتی ہیں، پاناما پیپرز میں ان کا نام نہیں ہے اور اس بارے میں پھیلائی جانے والی خبریں غلط ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں ظاہر کی گئی ان کی والدہ کی آف شور کمپنی قانونی ہے اور وہ خودپاناما پیپرز میں سامنے آنے والی کسی آف شور کمپنی کی مالک نہیں ہیں۔

٭.... بے نظیربھٹو کے کزن طارق اسلام کی وضاحت

پاناما لیکس کی آج کی فہرست میں شامل بے نظیر کے کزن طارق اسلام نے وضاحت کی ہے کہ انہیں یاد نہیں کہ لنک انویسٹمنٹ کے نام سے بہاما کمپنی بنائی گئی ہو۔ایک بیان میں انہوں نےوضاحت کی کہ میرا نام سیاسی طور پر سنسی خیزی کے لئے گھسیٹا جا رہا ہے،جس کا مقصدمیری قابل احترام کزن بے نظیر بھٹو کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کسی مرحلے پراگر کمپنی بنی تھی یا کاروبار ہوا تھا تووہ بھی اب داخل دفترہوکرتحلیل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کمپنی داخل دفتر ہوگئی تو اس کے بنک اکاؤنٹس اور اثاثے تحلیل ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پران کا نام بے نظیر بھٹو سے جوڑا جانا درست نہیں ہے۔
تازہ ترین