• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوس فل3میں کام کرنا زیادہ پسند ہے،اکشے کمار

Acting In House Full Three Was Favourite Akshay Kumar
بالی وڈ اداکار اکشے کمارنے کہا ہے کہ مزاحیہ فلم ”ہائوس فل3“میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اکشے کمار نے کئی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کرنے کے دوران کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں جب ہلکی پھلکی مزاحیہ فلمیں کرتا ہوں تو کافی آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت تک میں تنائو میں تھا جب میں ”ایئر لفٹ“ جیسی فلمیں کر رہا تھا تاہم مجھے” ہائوس فل“ جیسی فلموں میں کام کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ہائوس فل3“کی شوٹنگ کے دوران ہم نے کافی اچھا وقت گزارا۔واضح رہے کہ ”ہائوس فل 3“ میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنینڈس ، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
تازہ ترین