• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: سومناتھ مندر کیلئے 200کلو سونا کا عطیہ

Indian Somnaath Temple Donated 200 Kgs Of Gold
بھارت میں ایک ہندو خاندان سومناتھ مندر کے لیے اب تک 60کروڑ روپے مالیت کا 200کلو سونا عطیہ کرچکا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کا رہائشی لکھی خاندان اب تک گجرات میں واقع سومناتھ مندر کے لیے 200کلو کے قریب سونا عطیہ کرچکا ہے۔

لکھی خاندان نے 10سال قبل 162کلو سونا دیا تھا، جس کے بعد اب مزید 40کلو سونا دینے کا اعلان کیا ہے۔

لکھی خاندان کی امداد سے مندر میں رکھے بتوں کے علاوہ داخلی دروازے، پلرز، چھتیں، دیواریں سب سونے کی بنا دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سونے کی کل مالیت 60کروڑ روپے بنتی ہے۔
تازہ ترین