• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم :پاک افغان بارڈر آج دوسرے دن بھی بند

Torkharm Pak Afghan Border Also Closed On Second Day
پاک افغان بارڈر طورخم پر این ایل سی اہلکاروں اور افغان فورسز کے درمیان تلخ کلامی پر پاک افغان بارڈر آج دوسرے دن بھی بندہے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد طورخم پر نیشنل لاجسٹک سیل کے اہلکار خاردار تار لگارہے تھےکہ افغان بارڈر پولیس نے این ایل سی اہلکاروں کو خاردار تارلگانے سے منع کیا ۔

جس پر این ایل سی اور افغان بارڈر پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد افغان فورسز نے پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا۔
تازہ ترین