• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Sonakshi Sinha Paintings Auction
بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا صرف ایک اچھی اداکارہ ہی نہیں بلکہ مصوری کرنے کے فن سے بھی خوب مالا مال ہیں۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق حال ہی میں انہوں نے اپنی تیار کردہ خوبصورت پینٹنگز کی نیلامی کی ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم وہ کینسر کے مریضوں کے لئے وقف کریں گی۔

اپنے فن پاروں کی نیلامی کی اس تقریب کے موقع پر سوناکشی نے کہا کہ وہ ان مصوری کے شاہکاروں سے حاصل کردہ رقم سے چھاتی کے کینسرمیں مبتلا مریضوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں جس کے لئے اچھی خاصی رقم بھی جمع ہو گئی ہے۔
تازہ ترین