• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کانز فلمی میلہ سج گیا، ستاروں کے جلوے

دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز کا آغا ز ہو گیا ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

انہترواں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتی اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔

نومی واٹس، بلیک لائیولی، جولیئن مور، ووڈی ایلن، وِکٹوریا بیکھم ، کرسٹن اسٹیورٹ، جیسی ایسینبرگ،جیسی کا جےاسٹیئن، بیلا ہدید، للی ڈونلڈسن ، کرسٹن ڈنسٹ، جسٹن ٹمبر لیک ، اینا کینڈ رک،ملیکہ شراوت اور ارییا آرگیٹ جیسے نامور اداکار و مادلز اور ہدایت کار ریڈ کارپٹ پر پہنچے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے۔

11 سے 21مئی تک جاری رہنے والے کانز فلم فیسٹیول میں کل 21فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔ دس روزہ فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے۔

بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔پیرس میں فلم فیسٹیول کے موقعے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین