• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باڈی بلڈرز کی اموات، تحقیقاتی رپورٹ تسلیم نہیں، فیڈریشن

Body Builder Dead Investigation Report Refused To Accept Federation
پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی باڈی بلڈرز کی اموات کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی تشکیل پی او اے کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر فاروق اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ ہماری فیڈریشن پی ایس بی ایشین اور عالمی تنظیموں کے ساتھ ملحق ہے ۔

پی او اے متوازی باڈی کی سرپرستی کر رہی ہے اور اسی کے ایما پر کمیٹی تشکیل دی گئی وہی باڈی سوات میں باڈی بلڈنگ ایونٹ منعقد کرا رہی ہے حالانکہ وہ ایونٹ غیر قانونی ہے اور نہ ہی اس میں ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں ۔

پی او اے کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جلد بازی میں ایونٹ کرایا گیا جس کے لیے باڈی بلڈرز نے پانی کی مقدار کم کرنے کے لیے زیادہ ادوایات کا استعمال کیا جس سے پیچیدگیا ںپیدا ہوئیں اور باڈی بلڈرز کی اموات ہوئیں ۔
تازہ ترین