• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانز فیسٹیول میں ایشوریہ کی شرکت، بیٹی بھی مرکز نگاہ

Aishwarya Arrives For Cannes Festival Her Daughter Is On Focus
لگتا کچھ ایسا ہے کہ بالی ووڈ ایکٹریس ایشوریہ رائے اور کانز ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہوگئے ہیں۔ کانز فیسٹیول میں ایشوریہ کو شرکت کرتے یہ مسلسل پندرہ واں سال ہے ، بس اسی لئے بھارتی اور یورپی میڈیا انہیں بہت اہمیت دے رہا ہے

یہاں تک کہ ایشوریہ جب اپنی صاحبزادی اور والدہ کے ہمراہ کانز روانہ ہونے کے لئے ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں تو قدم قدم پران گنت کیمروں نے ان کا تعاقب کیا۔

کیمروں کے لئے ایشوریہ کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی ارادھیہ بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں ۔ اسی لئے کیمروں نے ایشوریہ کے ساتھ ساتھ ارادھیہ کو بھی ہر اینگل سے کور کیا۔
تازہ ترین