ایران اور امریکا کے پھر ایک دوسرے پر حملے، خطے کی صورتحال پر تازہ تفصیلات

  • میرے خیال میں نئے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں، ہلاک نہیں ہوئے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران اور عمان میں آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری پر اتفاق ہوگیا
  • امریکی پابندیوں کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی
  • ایران نے عمان کوریڈور سے گزرنے کی کوشش کرنیوالے بھارتی آئل ٹینکر کو روک لیا
ایران اور امریکا کے پھر ایک دوسرے پر حملے، خطے کی صورتحال پر تازہ تفصیلات
  • Wednesday Aug 19 2026 | 09:10 AM

    متحدہ عرب امارات نے ایران سے تجارت روک دی

    ویب ڈیسک
    متحدہ عرب امارات نے ایران سے تجارت روک دی

    اماراتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران سے تمام تجارت، کمرشل تبادلے اور اقتصادی ٹرانزکشنز تاحکمِ ثانی روک دی گئی ہیں۔

    مزید پڑھیے:

  • Wednesday Aug 19 2026 | 09:09 AM

    سعودی کابینہ کا اجلاس، بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کی مذمت

    ویب ڈیسک
    سعودی کابینہ کا اجلاس، بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کی مذمت

    خادم الحرمین الشرفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت اجلاس میں سعودی کابینہ نے کہا کہ یہ حملے بحری سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

    مزید پڑھیے:

  • Wednesday Aug 19 2026 | 09:07 AM

    ایران نے امارات پر میزائل داغنے کا بیان مسترد کر دیا

    ویب ڈیسک
    ایران نے امارات پر میزائل داغنے کا بیان مسترد کر دیا

    ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    مزید پڑھیے:

  • Wednesday Aug 19 2026 | 09:04 AM

    ایک بار پھر فوجی ایکشن سے سفارت کاری کا وقت آ گیا: باقر قالیباف

    ویب ڈیسک
    ایک بار پھر فوجی ایکشن سے سفارت کاری کا وقت آ گیا: باقر قالیباف

    ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر دباؤ بڑھانے سے امریکا وہ رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا جو کبھی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہی نہیں تھیں۔

    مزید پڑھیے:

  • Wednesday Aug 19 2026 | 09:02 AM

    خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے: سربراہ قومی سلامتی کونسل ایران

    ویب ڈیسک
    خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کا نظام ابھر رہا ہے: سربراہ قومی سلامتی کونسل ایران

    محسن رضائی نے کہا ہے کہ دنیا کو خلیج فارس میں امریکی تسلط کے بعد کے عالمی نظام میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    مزید پڑھیے:

  • Tuesday Aug 18 2026 | 09:19 PM

    امارات میں کئی ماہ بعد میزائل خطرے پر الرٹ جاری

    ویب ڈیسک
    امارات میں کئی ماہ بعد میزائل خطرے پر الرٹ جاری

    متحدہ عرب امارات میں میزائل خطرے پر عوامی الرٹ جاری کیا گیا۔ کئی ماہ بعد یو اے ای میں میزائل حملے کے خطرے پر عوامی الرٹ جاری کیا گیا۔

    الرٹ کے مطابق شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے اور کھڑکیوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی۔ عوامی الرٹ کے 15 منٹ بعد دوسرا الرٹ جاری کیا گیا۔

    مزید پڑھیے: 

  • Tuesday Aug 18 2026 | 09:17 PM

    ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں، قطر

    ویب ڈیسک
    ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں، قطر
    قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری

    قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ثالث امریکا ایران مذاکرات سے پہلے ایران اور عمان دو طرفہ معاہدے کے منتظر ہیں۔

    دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز معاہدہ ہونے سے امریکا ایران مذاکرات بحالی کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ 

    مزید پڑھیے: 

  • Tuesday Aug 18 2026 | 04:00 PM

    چین کا نیا بحری راستہ، کیا سوئز و خلیجی بحری راستوں کا متبادل ہو گا؟

    ویب ڈیسک
    چین کا نیا بحری راستہ، کیا سوئز و خلیجی بحری راستوں کا متبادل ہو گا؟

    چین نے یورپ تک تجارت کے لیے ایک نئے بحری راستے کا اعلان کیا ہے جو قطبِ شمالی (Arctic Ocean) سے گزرتا ہے۔

    مزید پڑھیے:

  • Tuesday Aug 18 2026 | 12:16 PM

    دشمن کی ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالوانے کی اُمید پوری نہ ہو سکی: عباس عراقچی

    ویب ڈیسک
    دشمن کی ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالوانے کی اُمید پوری نہ ہو سکی: عباس عراقچی

    عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو جلد ہی مذاکرات کے لیے منت سماجت کرنی پڑی۔

    مزید پڑھیے:

  • Tuesday Aug 18 2026 | 12:14 PM

    امریکیوں سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی: ترجمان پاسدارانِ انقلاب

    ویب ڈیسک
    امریکیوں سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہو رہی: ترجمان پاسدارانِ انقلاب

    حسین محبی نے کہا ہے کہ سفارتی معاملات وزارتِ خارجہ سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی ذمے داری ہیں، امریکا سے سفارتی ذرائع کے ذریعے بھی کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

    مزید پڑھیے: