• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، بوری 850 روپے تک فروخت

ڈگری( نامہ نگار)سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا تسلسل جاری۔دو ماہ کے دوران سیمنٹ ساز کمپنیوں نے 200روپے سے 250 روپے فی بوری کی قیمت میں اضافہ کر دیا.ماہ رواں میں یہ دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے.4 اکتوبر کو تمام سیمنٹ برانڈ پر 25 سے 30روپے کا اضافہ کیا گیا تھا .اور اب پھر صرف 13 روز بعد تمام سیمنٹ ساز کمپنیوں نے 25 روپے فی بوری اضافہ کر دیا ہے.دو ماہ قبل فروخت ہونے والی سیمنٹ کی بوری کی قیمت 600 روپے تھی. جو کہ اب مسلسل اضافے کے بعد 800 روپے سے 850 روپے تک فروخت کی جا رہی ہے. سیمنٹ کی موجودہ قیمت پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے. اگر سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا یہی تسلسل برقرار رہا تو سیمنٹ کی قیمت 1000 روپے فی بوری تک پہنچ سکتی ہے-دوسری جانب اسٹیل مصنوعات،بجری اور اینٹوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہے.تعمیراتی ساز و سامان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اس شعبے سے وابستہ لاکھوں مزدور بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے-

تازہ ترین