• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی سی ایل گروپ کا 7 فیصد ریونیو، 136فیصد منافع کا اعلان

اسلام آباد(ساجد چوہدری ) پی ٹی سی ایل گروپ نے7فیصد ریونیو اور136فیصد منافع کے ساتھ مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےبورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے بعد 30 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہونے والی نوماہی مالیاتی نتائج کا کیا گیا ہے ، کمپنی نے مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے والی مضبوط کاروباری حکمت عملی کی بدولت اپنے ریونیو میں7اعشاریہ 3فیصد قابل ذکر اضافے کا بھی اعلان کیا ہے،پی ٹی سی ایل نے مزید بتایا کہ پی ٹی سی ایل گروپ نے سال 2021 کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 102.4 ارب کا ریونیو حاصل کیا جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں7فیصد زیادہ ہے،یو بینک نے اپنی ترقی کی رفتار جاری رکھنے کے ساتھ آمدن میں23فیصد اضافہ کیا، یوفون کے ریونیو میں مارکیٹ میں سخت مسابقت کے باوجود 4.6فیصد اضافہ ہوا،پی ٹی سی ایل گروپ نے مضبوط مالیاتی اور آپریشنل کارکردگی پیش کی اور گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 1.6ارب روپے کے مقابلے میں3.7ارب کا خالص منافع حاصل کیا، پی ٹی سی ایل کی آمدن ان نو ماہ کے دوران 57.3ارب رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں7.3فیصد زائد رہی جس کی بڑی وجہ براڈ بینڈ اور کارپوریٹ اینڈ ہول سیل بزنس کے شعبوں میں اضافہ ہے،کمپنی نے3.7ارب روپے آپریٹنگ منافع کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں44.3فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال کے مقابلے میں خالص منافع 39.2فیصد کے اضافے سے5.7ارب روپے ہوگیا،کمپنی اپنے موجودہ انفراسٹرکچر اور نیٹ ورک کو اپ گریڈ کررہی ہے ، اس کے ساتھ ملک بھر میں فائبر ٹو دی ہوم (ایف ٹی ٹی ایچ )میں وسعت لاکر بڑے پیمانے پر صارفین کو بلاتعطل کنکٹویٹی اور بہترین سروسز فراہم کی جارہی ہیں ۔

تازہ ترین