• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایکسپو سینٹر کراچی میں 35 ویں تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ نمائش میں 50 سے زائد معروف برانڈز نے اپنی مصنوعات مشتہر کیں۔ کراچی ایکسپو سینٹر کے دو ہالز پر مشتمل تین روزہ پاکستان لائف اسٹال ایکسپو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور یمن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹراختیار بیگ نے شرکت کی۔ تین روزہ پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو میں 20 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ مقامی مصنوعات پر بڑی رعایت کے باعث عوام نے جی بھر کر خریداری کی۔ نمائش کے منتظمین فیصل محسن اور زارا فیصل نے بتایا کہ کووڈ وباء کی دوسری لہر کے نتیجے میں معاشی سرگرمیاں منجمد ہوچکی تھیں ایسے میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نمائش کا انعقاد ایک چیلنج تھا۔ فرنیچر صنعت کی ترویج و فروغ کیئے تمام اسٹیک ہولڈرز اور خصوصا" عام کے مشکور ہیں۔

تازہ ترین