پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاصم اظہر نے اپنے لال چشمے سے متعلق ایک ویڈیو میں انکشاف کیا ہے۔
عاصم اظہر کی چند اسٹوریز سوشل میڈیا پر اُن کی قریبی دوست میرب علی کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ اپنے لال چشمے پہننے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔
میرب علی کا ویڈیو میں عاصم اظہر سے پوچھنا ہے کہ ’عاصم اظہر اپنے مداحوں کو بتائیں کہ وہ ہمیشہ لال چشمہ ہی کیوں پہن کر رکھتے ہیں؟۔‘
اس سوال کے جواب میں عاصم اظہر کا کہنا ہے کہ ’یہ لال چشمہ اُن کی کمزور نظر کا ہے اور اسے وہ بطور سَن گلاسس استعمال کرتے ہیں کیوں کہ اُن کے پاس کوئی اور رنگ کے سَن گلاسس نہیں ہیں، اسی لیے وہ ہمیشہ ایک ہی لال چشمہ پہن کر رکھتے ہیں۔‘