• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان کا بغیر ثبوت کے جیل کاٹنا مشکوک ہے، سنجے گُپتا

بھارتی فلم ساز سنجے گُپتا نے آریان کے 18 دن جیل میں گزارنے کو مشکوک قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں کہا کہ ’مشکوک گرفتاری ، آریان سے کوئی منشیات نہیں ملی ، اس کے خون میں کوئی نشان نہیں اور پھر بھی وہ 18 دن جیل میں گزارتا ہے۔‘

سنجے گُپتا نے سوال اٹھایا کہ کیا اس کے ذمہ دار لوگوں کے اپنے بچے نہیں ہیں؟ آپ کسی اور کے بچے کے ساتھ ایسا کیسے کرتے ہیں؟

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور ممبئی کروز شِپ منشیات کیس کے دیگر ملزمان کو ان کی درخواستِ ضمانت کی سماعت کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 آج ممبئی کی ایک خصوصی عدالت آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی جبکہ عدالت نے گزشتہ ہفتے اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تازہ ترین