• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن ، غیر قانونی تعمیرا ت مسمار

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) سی ڈی اے شعبہ انفورسمنٹ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے سید پور میں غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی جس میں نہ صرف غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا بلکہ غیر قانونی قابضین کی مبینہ سرپرستی اور سہولت فراہم کرنے پر اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر فاریسٹ عتیق الرحمن کو معطل کردیا ،آپریشن کے دوران تعمیراتی سامان ضبط کرلیا گیا۔ عتیق الرحمن کے خلاف محکمانہ کاروائی کا اغاز کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو کی شکایت پر کوہسار پولیس نے سید پور میں واقع 26 مرلے سرکاری اراضی جعل سازی کے ذریعے 11 لاکھ روپے میں فروخت کرنے میں ملوث سی ڈی اے انوائرمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عتیق الرحمن اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین