• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار عثمان مختار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے، مہندی کی تقریب کے موقع پر بنائی گئی عثمان مختار اور اُن کی ہونے والی دُلہن کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اس وقت خوب وائرل ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ جو اداکارہ عثمان مختار کے ساتھ ڈرامے میں کام کر لے اُس کی شادی ہو جاتی ہے۔


اس لحاظ سے عثمان مختار متعدد اداکاراؤں کی شادیاں کروانے کے بعد اب خود شادی کا لڈو کھانے کے لیے لائن میں لگ گئے ہیں، عثمان مختار کا نمبر بھی آ گیا ہے۔


سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر عثمان مختار کی اپنی منگیتر زنیرا انعام خان کے ساتھ مہندی مایوں کے موقع پر بنائی گئی متعدد تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جس میں اُنہیں ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔


اِن وائرل تصویروں میں عثمان مختار کے چہرے پر اُبٹن بھی لگا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔


دوسری جانب عثمان مختار کی جانب سے تا حال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شادی سے متعلق کوئی تصویر، ویڈیو یا خبر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عثمان مختار نے رواں سال 31 مارچ کو  خاموشی سے  نکاح کر لیا تھا۔


سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عثمان مختار نے اپنے نکاح کی دلکش تصویریں شیئر کرتے ہوئے یہ خبر اپنے مداحوں کو دی تھی۔

تازہ ترین