• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من لانڈرنگ کیس، جیکولین فرنینڈس کی انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ آفس آمد

منی لانڈرنگ کیس میں طلب بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جیکولین فرنینڈس قانون نافذ کرنیوالے ادارے انفورسمنٹ ڈائر یکٹوریٹ آفس پہنچیں۔

اداکارہ سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دوسری بار پوچھ گچھ کی۔

یاد رہے کہ سکیش چندرا شیکھر 200 کروڑ کے فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم ہیں۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اس شخص کی قریبی دوست اور پارٹنر لینا پال کے ذریعے شامل ہوئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نامی شخص فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے جو جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہا تھا اور اس نے ایک تاجر سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے، اس کے خلاف پولیس اسٹیشن میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ جیل میں بند ہے۔

تازہ ترین